بھٹکل:10؍مارچ(ایس اؤ نیوز) بھٹکل اور ہوناور ودھان سبھا حلقہ کی ترقی کے لئے میری 1برس 10ماہ کی میعاد میں 350کروڑ روپئے کی امداد منظور کرائے جانے کی جانکاری رکن اسمبلی سنیل نائک نے پریس کانفرنس کے ذریعےدی۔
پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے حلقہ کی ترقی کے لئے کئے گئے کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ منظور شدہ350کروڑ روپیوں میں سے 156کروڑ روپئے ہوناور علاقے کے لئے مختص کرتےہوئے بغیر کسی تفریق کے دونوں تعلقہ جات کی ترقی کے لئے کوشاں رہنے کی بات کہی۔ اپنی میعاد میں حکومت سے منظور امداد سے گونڈبال پنچایت حدود کے گونڈبال ہیرے بئیل روڈ، چکن کوڈ پنچایت حدود کے گونڈی بئیل روڈ کے لئے فی کس 2کروڑ روپئے کی امدادحاصل کرتے ہوئے کام شروع کیا گیا اسی دوران مزید 15کروڑروپئے منظور ہوئے ہیں، کل 37کلومیٹر کی سڑک تعمیر ہونے کی جانکاری دی۔
رکن اسمبلی نے بتایا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت بستی کیری پنچایت حدود کی بسدی سے کنڈوڈی سڑک کے لئے 4.76کروڑ روپئے ، اُوپونی پنچایت حدود کے کیمبال روڈ کے لئے 4.25کروڑ روپئے ، سرکاری پی یوکالج کی عمارت تعمیرکے لئے 2.13کروڑ روپئے ، ہیگوڈ ۔ماگوڈ۔ نگر بستی کیری روڈ کے لئے 4کروڑ ر وپئے ، انیلگوڈ کماررام مندر رروڈ کے لئے 1.75کروڑ روپئے ، کیلگن اڈگونجی تاری باگیلو ۔ مالکوڈ روڈ اور پیدل راستے کے لئے 2کروڑ روپئے ، گنونتے کی اڈگونجی میں آب پاشی کے لئے 6.75کروڑر وپئے ، کاسرکوڈ ٹونک سمندری دیوار کے لئے 3.75کروڑ روپئے ، ماگوڈ پنچایت کے آشیکیری روڈ کے لئے 5کروڑ روپئے ، نگربستی کیری پنچایت کے ہاڈگیری روڈ کے لئے 8کروڑرو پئے کی امداد منظور ہوئی ہے۔
ماوین کوروا برج کی تعمیر کو سال 2017میں ہی منظوری دیتےہوئے 40کروڑ روپئے منظور کئے گئے تھے۔ لیکن سابق رکن اسمبلی نے اس کو دوسری جگہ منتقل کرایا تھا۔ وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو اس سلسلےمیں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے پھرسے 45کروڑ روپئے منظور کروائے ہیں اب ٹینڈر کا مرحلہ چل رہاہے۔ رام اکشھتری سماویش کے دوران میں وزیر اعلیٰ نے کوکیشور مندر کے لئے ایک کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیاتھا متعلقہ رقم منظور ہونےکی جانکاری دی ۔
اپنی رکن اسمبلی میعاد کی پوری تنخواہ تعلیم کے لئے مختص کیاہوں، 21اسکول کمروں کی منظوری ہوچکی ہے۔ جس میں ہوناور علاقے کے لئے 9کمرے منظور ہوئے ہیں۔ این ڈی آر ایف میں 10کروڑکی امداد لایا ہوں۔ سیلاب میں 76گھر وں کو نقصان ہواتھا، فی گھر 5لاکھ روپئے کی مناسبت سے تقسیم کئے گئے ہیں۔ 64پیدل روڈ منظور ہوئے ہیں، جس میں سے ہوناور کے 36بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ معاوضہ فنڈ سے ابھی تک ریاست میں سب سے زیادہ معاوضہ میں نے لایاہے۔ ابھی تک 621عرضیوں میں سے 430چک مستفیدین میں تقسیم کئے جانےکی جانکاری دی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مستقبل کے منصوبہ جات کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ منکی میں بس اسٹانڈ، ہوناور بس ڈپو، پینے کے پانی کا منصوبہ سمیت کئی منصوبہ جات شامل ہونے کی جانکاری دی۔ اس موقع پر بی جےپی تعلقہ صدر راجو بھنڈاری نائک، منجوناتھ نائک، امیش نائک، آر پی نائک، ونایک نائک، بی جےپی پنچایت ممبران سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔